ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیپر لیک کیس 38 عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

پیپر لیک کیس 38 عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

Mon, 08 Jul 2024 11:54:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/جولائی (ایس ا ونیوز /ایجنسی) پیپر لیک نیٹ  یو جی امتحان سے متعلق جاری تنازعہ کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں 38 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ کئی طلبہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پورے تنازع کو لے کر اب تک 26 درخواستیں عدالت میں پہنچ چکی ہیں۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ  نیٹ کیس کی سماعت کرے گی۔ اس بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا ہیں

گجرات کے کچھ طلباء نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں مرکزی حکومت اور این ٹی اے کو 5 مئی کو منعقد ہونے والے امتحان کو منسوخ نہ کرنے کی ہدایات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ طلباء نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مرکزی وزارت تعلیم کو نیٹ-یو جی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی جیسی غیر منصفانہ سرگرمیوں میں ملوث طلباء اور دیگر افراد کی چھان بین کرنے اور ان کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرے۔ اس سے قبل، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جمعہ کو عدالت کو بتایا تھا کہ رازداری کی خلاف ورزی کے کسی ثبوت کے بغیر اس امتحان کو منسوخ کرنے سے انتہائی منفی اثر پڑے گا، کیونکہ اس سے لاکھوں ایماندار امیدواروں پر سنگین اثر پڑ سکتا ہے۔


Share: